داعش نے موصل جنگ میں 741 افراد کو قتل کیا،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 03 نومبر (اے پی پی) اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش نے موصل پر لڑی جانے والی جنگ کے دوران کم از کم 741 عام شہریوں کو سزائے موت کے انداز میں قتل کیا، بڑے پیمانے پر لوگوں کو اغوا کیا، شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا، جان بوجھ کر گھروں پر گولہ باری کی، اور بھاگتے ہوئے لوگوں کو …

اقوام متحدہ ۔ 03 نومبر (اے پی پی) اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش نے موصل پر لڑی جانے والی جنگ کے دوران کم از کم 741 عام شہریوں کو سزائے موت کے انداز میں قتل کیا، بڑے پیمانے پر لوگوں کو اغوا کیا، شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا، جان بوجھ کر گھروں پر گولہ باری کی، اور بھاگتے ہوئے لوگوں کو نشانہ بنایا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق اور عراق کے لیے امدادی مشن کی جانب سے گزشتہ روز شائع کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ زید رعد حسین نے کہاکہ اس کے ذمہ داروں کو اپنے گھناونے جرائم کا جواب دہ ٹھہرانا چاہیے۔

مزید خبریں

Leave a Reply