دالوں کی درآمدات میں 8 ماہ کے دوران 16.36 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.36 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2021 سے لیکر فروری 2022 تک دالوں کی درآمدات پر 353.19 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی …

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.36 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2021 سے لیکر فروری 2022 تک دالوں کی درآمدات پر 353.19 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.36 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دالوں کی درآمدات پر 303.53 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

فروری 2022 میں دالوں کی درآمدات پر 30.67 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال فروری میں 39.91 ملین ڈالر تھا،مالی سال 2021 میں دالوں کی درآمدات کاحجم 593.63 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملکی درآمدات پر 47.90 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 32.12 ارب ڈالر تھا