دبئی ۔17اگست (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں مطارات دبئی نے کہا ہے کہ آئندہ 13 روز کے دوران دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 33 لاکھ مسافروں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔الامارات الیوم کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات اور سکول دوبارہ کھلنے پر لاکھوں مقیم غیرملکی دبئی واپس آ رہے ہیں۔
مطارات دبئی نے توقع ظاہر کی کہ یومیہ بنیاد پر اوسطاً 2 لاکھ 58 ہزار افراد دبئی ایئرپورٹ پہنچیں گے جبکہ 26 اور27 اگست کو 5لاکھ سے زیادہ افراد دبئی پہنچیں گے۔
رواں سال کے ابتدائی6 ماہ کے دوران برطانوی سیاحوں نے پروازوں کے بارے میں سب سے زیادہ3شہروں کے بارے میں معلومات حاصل کیں ان میں دبئی کا نمبر تیسرا ہے جبکہ برطانیہ سے رواں سال جنوری تا مئی کے دوران5لاکھ غیرملکی سیاح دبئی پہنچے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی پروازوں اور ہوٹلوں میں قیام کے حوالے سے رواں سال کے ابتدائی 6ماہ کے دوران دبئی دنیا میں دوسرے نمبر پر رہا۔