اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر18.5 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 4.229 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جومالی سال 2023 کے مقابلہ میں 18.5 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2023 میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.569 …
دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 18.5 فیصدکااضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر18.5 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 4.229 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جومالی سال 2023 کے مقابلہ میں 18.5 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2023 میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.569 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔
جون میں دبئی سے ترسیلات زرکاحجم 515.7 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومئی میں 525.7 ملین ڈالراورگزشتہ سال جون میں 246.9 ملین ڈالرتھا۔ واضح رہے کہ مالی سال 2024 میں دبئی سے مجموعی ترسیلات زرکاحجم 5.534 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ہے جومالی سال 2023 میں 4.656 ارب ڈالراورمالی سال 2022 میں 5.546 ارب ڈالرتھا۔








