نیویارک ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) جرمن اخبار نے کہا ہے کہ سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہونے کے باوجود تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ تارکین وطن ابھی تک جرمنی میں قیام پزیز ہیں۔ اخبار بلڈ سائٹنگ کے مطابق ان میں سے سب سے بڑی تعداد ترک شہریوں کی ہے، جس کے بعد سربیا اور کوسووو کا نمبر آتا ہے۔اخبار کے مطابق جرمنی میں ملک بدری روکنے کے لیے بڑے …
درخواست مسترد ہونے کے باوجود لاکھوں پناہ گزین بدستور جرمنی میں موجود ہیں،اخبار
نیویارک ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) جرمن اخبار نے کہا ہے کہ سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہونے کے باوجود تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ تارکین وطن ابھی تک جرمنی میں قیام پزیز ہیں۔ اخبار بلڈ سائٹنگ کے مطابق ان میں سے سب سے بڑی تعداد ترک شہریوں کی ہے، جس کے بعد سربیا اور کوسووو کا نمبر آتا ہے۔اخبار کے مطابق جرمنی میں ملک بدری روکنے کے لیے بڑے منظم انداز میں کام ہو رہا ہے۔ پولیس کی مزدور یونین کے سربراہ رائنر وینڈ نے جرمنی بدر کرنے کے طریقہ کار پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد ہونے کے باوجود بھی کچھ لوگوں کے لیے جرمنی میں طویل عرصے تک قیام ممکن ہو جاتا ہے۔









