دمشق۔17جولائی (اے پی پی):شام کے عبوری صدر احمد الشراع نے کہا ہے کہ دروز قبیلے کے شہریوں اور ان کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز دارالحکومت دمشق پر اسرائیلی حملے کے بعد اپنے پہلے ٹی وی بیان میں دروز شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بیرونی فریق کی جانب سے دروز شہریوں کے خلاف کسی بھی کارروائی کو مسترد …
دروز شہریوں کی حفاظت ہماری ترجیح ہے ، شامی عبوری صدر
دمشق۔17جولائی (اے پی پی):شام کے عبوری صدر احمد الشراع نے کہا ہے کہ دروز قبیلے کے شہریوں اور ان کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز دارالحکومت دمشق پر اسرائیلی حملے کے بعد اپنے پہلے ٹی وی بیان میں دروز شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بیرونی فریق کی جانب سے دروز شہریوں کے خلاف کسی بھی کارروائی کو مسترد کرتے ہیں ۔ ہم جنگ سے ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں۔
ہم نے اپنی زندگیاں چیلنجز کا سامنا اور اپنے لوگوں کا دفاع کرتے ہوئے گزاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شامی عوام جنگ سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ اس موقع پر شام کے عبوری صدر نے امریکا اور ترکیہ کی ثالثی کا خیر مقدم کیا کہ شام میں عوامی و سرکاری تنصیبات کو اسرائیل کی طرف سے نشانہ بنانے کی مذمت کی اور ثالثی کا کردار ادا کیا۔









