اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدو اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔ پیر کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی …
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدو اخراج کے اعداد وشمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدو اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔ پیر کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 16 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1492.00 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.747 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1202.90 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.439 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 647.20 فٹ، میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.221 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔







