دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 300 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 300 کیوسک، …

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 300 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی آمد 15 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار کیوسک اور اخراج 5 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کاکم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1492.00 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.747 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1200.10 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.256 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 640.90 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.041 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔