دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 35 ہزارکیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار 300 کیوسک …

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 35 ہزارکیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 3 ہزار 600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 44 ہزار کیوسک اور اخراج 44 ہزار کیوسک ، چشمہ میں پانی کی آمد 41 ہزار کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 43 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 38 ہزار 200 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 36 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 32 ہزار 700 کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد 27 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 500 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 6 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 200 کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 22 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 300 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 10 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 500 کیوسکریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1484.28 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.407 ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1192.15 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.779 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 643.70 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.104 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔