اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ بدھ کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 48 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمدو اخراج 6 ہزار 700 کیوسک ، خیرآباد پل پر پانی کی آمد …
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

مزید خبریں
اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ بدھ کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 48 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمدو اخراج 6 ہزار 700 کیوسک ، خیرآباد پل پر پانی کی آمد و اخراج 16 ہزار 100 کیوسک ،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار900 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار کیوسک اور اخراج 2 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1455.00 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.173 ملین ایکڑفٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1150.95، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.741 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 643.00 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.086 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








