اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔ بدھ کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 25 ہزار کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 10 ہزار200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی …
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔ بدھ کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 25 ہزار کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 10 ہزار200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 18 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 18 ہزار 400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 300کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک، دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار900 کیوسک اور اخراج 0 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1451.52 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.060 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1141.35 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.383 ملین ایکڑ فٹ ،چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 644.10 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.115 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








