دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 38 ہزار 400 کیوسک

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 38 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 71 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 71 ہزار 100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 28 ہزار کیوسک اور اخراج 25 ہزار 800 کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 3 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 62 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 58 ہزار 200 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 61 ہزار کیوسک اور اخراج 52 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 40 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 40 ہزار 400 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 52 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 52 ہزار 900 کیوسک،سکھر بیراج میں پانی کی آمد 51 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 21 ہزار 700 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 29 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 500 کیوسک،تریموں بیراج میں پانی کی آمد 6 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 00 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 21 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1466.87 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.568 ملین ایک منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1160.05 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.121 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.10 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.263 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔