واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 79 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 70 ہزار کیوسک
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 79 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 70 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 48 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 48 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 27 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 27 ہزار 900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 43 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 26 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 36 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 29 ہزار 900کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 34 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 20 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 11 ہزار 700 کیوسک اوراخراج 89 ہزار 300 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 66 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 59 ہزار 200 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 52 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 800 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 14 ہزار 100 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں: آمد 20 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 500 کیوسک جبکہ پنجند بیراج میں پانی کی آمد 10 ہزار 300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1454.90 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.170 ملین ایکڑفٹ۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1166.80فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.425 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 643.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.102 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








