واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 71 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 90 ہزارکیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 38 ہزار 700 کیوسک
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 71 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 90 ہزارکیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 38 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 38 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 38 ہزار 300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 42 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 34 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 23 ہزار کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 39 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 31 ہزار 900 کیوسک،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 36 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 15 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 11 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 85 ہزار 900 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 77 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 66 ہزار 700 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 60 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 19 ہزار 400 کیوسک،کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 15 ہزار 300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 21 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 500 کیوسک جبکہ پنجند بیراج میں پانی آمد 13 ہزار 200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1448.20 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.959 ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1168.20 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.490 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 641.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.061 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








