واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 20 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 47 ہزار 900 کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 41 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 41 ہزار 100 کیوسک
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 20 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 47 ہزار 900 کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 41 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 41 ہزار 100 کیوسک،خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 89 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 89 ہزار کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 26 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 55 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 30 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 11 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 4 ہزار 300 کیوسک،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 6 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 97 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 96 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 71 ہزار کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 52 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 15 ہزار 100 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 7 ہزار کیوسک اور اخراج 63 ہزار 700 کیوسک،کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 31 ہزار 600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 21 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 600 کیوسک اورپنجند بیراج میں پانی کی آمد 13 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ آبی ذخائر کے اعداد وشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1441.37 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.760 ملین ایکڑفٹ۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1170.45 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.596 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 641.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.051 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔







