واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 59 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 52 ہزار 700 کیوسک
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 59 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 52 ہزار 700 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 57 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 57 ہزار 100 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 16 ہزارکیوسک اور اخراج 2 لاکھ 16 ہزار کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 69 ہزار کیوسک اور اخراج 40 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 29 ہزار 100 کیوسک اوراخراج 2 لاکھ 21 ہزار 600 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 25 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 3 ہزار کیوسک،تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 91 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 69 ہزار 300 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 48 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 7 ہزار 300 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 95 ہزار 100 کیوسک اوراخراج 41 ہزار 700 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 43 ہزار 300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 33 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 18 ہزار کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 14 ہزار 600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1471.31 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.727 ملین ایکڑفٹ۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1164.45 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.317 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.20 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.118 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








