دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی امد و اخراج کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی امد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد …

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی امد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 14 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 400 کیوسک،

دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 5 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1490.82 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.693 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،

پانی کی موجودہ سطح 1200.05 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.253 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 640.70 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.038 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔