دریاخان،پولیس نے غیر قانونی سگریٹ سمگلنگ کوشش ناکام بنا دی

پولیس نے غیر قانونی سگریٹ سمگلنگ کوشش ناکام بنا دی، 520 ڈنڈے برآمد کر لئے گئے۔

دریاخان ۔ 13 جولائی (اے پی پی):پولیس نے غیر قانونی سگریٹ سمگلنگ کوشش ناکام بنا دی، 520 ڈنڈے برآمد کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او دریا خان محمد اعظم خان کی سربراہی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی دریا خان نجیب اللہ ریاض کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سگریٹ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔کارروائی کے دوران 520 ڈنڈے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کیے گئے، جنہیں قانونی کارروائی کے بعد مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید خبریں