دریاﺅں اورآبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) واپڈ نے مختلف دریاﺅں اورآبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 32400کیوسک اور اخرج 20000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 55800کیوسک اور اخراج 55800کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر …

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) واپڈ نے مختلف دریاﺅں اورآبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 32400کیوسک اور اخرج 20000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 55800کیوسک اور اخراج 55800کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد63300 کیوسک اور اخراج30000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد31400کیوسک اور اخراج16000 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1478.66 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.386 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1199.70 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.310 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 648.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.227 ملین ایکڑ فٹ ہے۔