دریاﺅں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد ۔ 09مئی (اے پی پی) واپڈا نے دریاﺅں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ ہفتہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 45100 کیوسک اور اخراج 75000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 54700 کیوسک اور اخراج 54700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر آمد 54100 …

اسلام آباد ۔ 09مئی (اے پی پی) واپڈا نے دریاﺅں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ ہفتہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 45100 کیوسک اور اخراج 75000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 54700 کیوسک اور اخراج 54700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر آمد 54100 کیوسک اور اخراج 40000 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد31800کیوسک اور اخراج 19100 کیوسک رہا۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1475.37 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.246 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1212.60 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.165 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.40 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.110 ملین ایکڑ فٹ ہے۔