ریاض ۔17اکتوبر (اے پی پی):سعودی وزارت داخلہ نے دستکاری کا سال 2025 منانے کےلیے رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس کے تعاون سے ایک خصوصی مہر جاری کی ہے، انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے ذریعے مملکت آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگائی جا رہی ہے۔ اردو نیوز کےمطابق دستکاری کے سال کا مقصد مقامی اورعالمی سطح پر دستکاری کو ثقافتی ورثے اور سعودی شناخت کو لازمی جزو کے طور …
دستکاری کا سال ، سعودی ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہرلگائی جائے گی

مزید خبریں
ریاض ۔17اکتوبر (اے پی پی):سعودی وزارت داخلہ نے دستکاری کا سال 2025 منانے کےلیے رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس کے تعاون سے ایک خصوصی مہر جاری کی ہے، انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے ذریعے مملکت آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگائی جا رہی ہے۔
اردو نیوز کےمطابق دستکاری کے سال کا مقصد مقامی اورعالمی سطح پر دستکاری کو ثقافتی ورثے اور سعودی شناخت کو لازمی جزو کے طور پر فروغ دینا ہے۔ کابینہ سے منظور شدہ اس اقدام کا مقصد مقامی دستکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کو تقویت دے کر ثقافتی روایات کو عالمی سطح پر فروغ دینا ہے۔








