بیجنگ ۔ 21 جنوری (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ دسمبر کے دوران اس کی قدرتی گیس کی پیداوار 13.6 ارب مکعب میٹر رہی جو 4 سال کی بلند ترین سطح ہے جس کی وجہ سرد موسم کے باعث طلب میں اضافہ ہے۔قومی ادارہ برائے اعداد شمار کے مطابق دسمبر کے دوران 13.6 ارب مکعب میٹر گیس پیدا ہوئی جبکہ نومبر میں اس کی کل پیداوار 12.6 ارب …
دسمبر کے دوران قدرتی گیس کی ملکی پیداوار 4 سال کی بلند ترین سطح پر رہی،چین

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 21 جنوری (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ دسمبر کے دوران اس کی قدرتی گیس کی پیداوار 13.6 ارب مکعب میٹر رہی جو 4 سال کی بلند ترین سطح ہے جس کی وجہ سرد موسم کے باعث طلب میں اضافہ ہے۔قومی ادارہ برائے اعداد شمار کے مطابق دسمبر کے دوران 13.6 ارب مکعب میٹر گیس پیدا ہوئی جبکہ نومبر میں اس کی کل پیداوار 12.6 ارب مکعب میٹر رہی تھی۔سال کے دوران کل 147.4 ارب مکعب میٹر گیس پیدا کی گئی جو 2016 ءکی نسبت 8.5 فیصد زیادہ ہے۔








