کولمبو۔26فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر۔8 مرحلے میں کل(جمعہ کو) مزید ایک میچ کھیلا جائے گا ،جس میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سری لنکن دارالحکومت کولمبو کے آر پریما داسا سٹیڈیم میں نبرد آزما ہوں گی۔یہ ورلڈ کپ کا 49واں میچ ہوگا ۔محدود اوورز کے فارمیٹ کے دسویں میگا ایونٹ کے انتہائی دلچسپ مقابلے سری …
دسویں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ سپر۔8 مرحلےمیں کل مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگا

مزید خبریں
کولمبو۔26فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر۔8 مرحلے میں کل(جمعہ کو) مزید ایک میچ کھیلا جائے گا ،جس میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سری لنکن دارالحکومت کولمبو کے آر پریما داسا سٹیڈیم میں نبرد آزما ہوں گی۔یہ ورلڈ کپ کا 49واں میچ ہوگا ۔محدود اوورز کے فارمیٹ کے دسویں میگا ایونٹ کے انتہائی دلچسپ مقابلے سری لنکا اور بھارت میں جاری ہیں جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
میگا ایونٹ میں 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ بھارتی ٹیم دفاعی چیمپئن ہے۔سپر ایٹ رائونڈ کے گروپ ٹو کی ناقابل شکست انگلینڈ کی ٹیم اپنے دونوں میچز جیت کرچار پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی دو میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اس کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرا میچ وہ جیت چکی ہے اور اس کی تین پوائنٹس ہیں ۔
ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 4 مارچ کو کھیلا جائے گا،میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ 5 مارچ کو کھیلا جائے گاجبکہ فائنل میچ 8مارچ کو کھیلا جائے گا۔








