دسویں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

کولمبو۔12فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل(جمعہ کو ) مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق پہلا میچ گروپ بی کی ٹیموں آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے آرپریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسرے میچ میں گروپ ڈی کی ٹیمیں کینیڈا اور یو اے ای پنجہ آزمائی کریں گی …

کولمبو۔12فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل(جمعہ کو ) مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق پہلا میچ گروپ بی کی ٹیموں آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے آرپریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسرے میچ میں گروپ ڈی کی ٹیمیں کینیڈا اور یو اے ای پنجہ آزمائی کریں گی ، یہ ورلڈ کپ کا 20واں میچ ہوگا جو ارون جیٹلی سٹیڈیم، دہلی میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا کل (جمعہ ) کا تیسرا اور آخری میچ گروپ اے کی ٹیموں امریکا اور نیدرلینڈز کے درمیان ارون ایم اے چدمبرم سٹیڈیم، چنائی میں کھیلا جائے گا۔ محدود اوورز کے فارمیٹ کے دسواں میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلے بھارت اور سری لنکا میں جاری ہیں جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ میزبان بھارت کی ٹیم دفاعی چیمپئن ہے۔میگا ایونٹ میں فائنل سمیت 55 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 8مارچ کو کھیلا جائے گا۔