دسویں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

کولمبو۔18فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل(جمعرات کو ) مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق پہلا میچ گروپ سی کی ٹیموں ویسٹ انڈیز اور اٹلی کے درمیان ایڈن گارڈنز،کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔دوسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں میزبان سری لنکا اور زمبابوے پنجہ آزمائی کریں گی ، یہ ورلڈ کپ کا 38واں …

کولمبو۔18فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل(جمعرات کو ) مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق پہلا میچ گروپ سی کی ٹیموں ویسٹ انڈیز اور اٹلی کے درمیان ایڈن گارڈنز،کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔دوسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں میزبان سری لنکا اور زمبابوے پنجہ آزمائی کریں گی ، یہ ورلڈ کپ کا 38واں میچ ہوگا جو آرپریما داسا انٹرنیشنل سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا کل (جمعرات ) کا تیسرا اور آخری میچ گروپ ڈی کی ٹیموں کینیڈا اور افغانستان کے درمیان ایم اے چدمبرم سٹیڈیم ، چنائی میں کھیلا جائے گا۔ محدود اوورز کے فارمیٹ کے دسواں میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلے بھارت اور سری لنکا میں جاری ہیں جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ میزبان بھارت کی ٹیم دفاعی چیمپئن ہے۔میگا ایونٹ میں فائنل سمیت 55 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 8مارچ کو کھیلا جائے گا۔