کولمبو۔19فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا آخری گروپ میچ کل(جمعہ کو )کھیلا جائے گا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق دسواں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سری لنکا اور بھارت میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔محدود اوورز کے فارمیٹ کا میگا ایونٹ اپنے اختتامی مرحلے …
دسویں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا آخری گروپ میچ کل کھیلا جائے گا
کولمبو۔19فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا آخری گروپ میچ کل(جمعہ کو )کھیلا جائے گا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق دسواں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سری لنکا اور بھارت میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔محدود اوورز کے فارمیٹ کا میگا ایونٹ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا 40 واں اور آخری لیگ میچ کل (جمعہ کو )آسٹریلیا اور اومان کی ٹیموں کے درمیان پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ میزبان بھارت کی ٹیم دفاعی چیمپئن ہے۔میگا ایونٹ میں فائنل سمیت 55 میچز کھیلے جائیں گے۔ میگا ایونٹ کا سپر ایٹ رائونڈ 21 فروری سے شروع ہوگا۔پہلا سیمی فائنل میچ 4 مارچ اور دوسرا سیمی فائنل میچ 5 مارچ کو جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 8مارچ کو کھیلا جائے گا۔









