دسویں تھل جیپ ریلی کا چوتھا اور آخری مرحلہ پری پئیرڈ کیٹگریز کے مقابلے اختتام پزیر ،فیصل شادی خیل نے میدان مار لیا،

مظفرگڑھ۔ 09 نومبر (اے پی پی):دسویں تھل جیپ ریلی کا چوتھا اور آخری مرحلہ پری پئیرڈ کیٹگریز کے مقابلے اختتام پزیر ہو گئے،پری پیئرڈ کیٹیگری کے فائنل راونڈ میں فیصل شادی خیل نے میدان مار لیا،ترجمان ٹی ڈی سی پی کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی عاصم رضا نے آج صبح پری پیئرڈ کیٹیگری کے راؤنڈ کا افتتاح کیا، پری پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلوں میں 2 خواتین سمیت …

مظفرگڑھ۔ 09 نومبر (اے پی پی):دسویں تھل جیپ ریلی کا چوتھا اور آخری مرحلہ پری پئیرڈ کیٹگریز کے مقابلے اختتام پزیر ہو گئے،پری پیئرڈ کیٹیگری کے فائنل راونڈ میں فیصل شادی خیل نے میدان مار لیا،ترجمان ٹی ڈی سی پی کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی عاصم رضا نے آج صبح پری پیئرڈ کیٹیگری کے راؤنڈ کا افتتاح کیا، پری پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلوں میں 2 خواتین سمیت 37 ریسرز نے حصہ لیا

،فیصل شادی خیل کی گاڑی سب سے پہلے ٹریک پر روانہ ہوئی،رضا سعید دوسرے نمبر اور آصف فضل چوہدری تیسرے نمبر پر ٹریک پر روانہ ہوئے،اس کے بعد ہر 4 منٹ کے وقفے بعد ایک گاڑی ٹریک پر روانہ ہوتی رہی،تھل جیپ ریلی کے فائنل راؤنڈ پری پیئرڈ کیٹیگری میں فیصل شادی خیل نے میدان مار لیا،

انہوں نے سب سے کم وقت 2 گھنٹے 10 منٹ 18 سیکنڈ میں 200 کلومیٹر کا ٹریک طے کیا،نادر مگسی 2 گھنٹے 14 منٹ اور 57 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے دوسرے نمبر پر رہے، محمد رضا سعید نے 2 گھنٹے 15 منٹ 48 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے تیسرے نمبر پر رہے،جبکہ پری پیئرڈ کی وومن کیٹیگری میں سلمی خان مروت نے میدان مار لیا،دینا پٹیل دوسرے نمبر پر رہیں، سلمی خان نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ 30 منٹ 20 سیکنڈ میں طے کیا۔

مزید خبریں