اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ 10 سالوں کے بعد برٹش ایئر ویز کی پاکستان کےلئے پروازوں کی بحالی بہت بڑا قدم ہے جس سے ملک کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے جائے گا۔ معاون خصوصی نے ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ برٹش ایئر ویز کی پہلی پرواز …
دس سالوں کے بعد برٹش ایئر ویز کی پاکستان کےلئے پروازوں کی بحالی بہت بڑا قدم ہے ، سیّد ذوالفقار بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ 10 سالوں کے بعد برٹش ایئر ویز کی پاکستان کےلئے پروازوں کی بحالی بہت بڑا قدم ہے جس سے ملک کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے جائے گا۔ معاون خصوصی نے ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ برٹش ایئر ویز کی پہلی پرواز کا وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالرزاق داﺅد اور وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کے ہمراہ وہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کریں گے۔ انہوں نے برٹش ایئر ویز کی پہلی پرواز کے ذریعے ہیتھرو ایئر پورٹ جانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 سالوں کے بعد برٹش ایئر ویز کا آپریشن بحال ہونا سب کیلئے خوشی کا باعث ہے۔ برٹش ایئر ویز کی پہلی پرواز 3 جون کو صبح 9 بجکر 30 منٹ پر اسلام آباد سے ٹیک آف کرے گی، ہفتہ میں تین پروازیں ہوں گی۔ زلفی بخاری نے کہا کہ برٹش ایئر ویز کے آپریشن بحال ہونے سے دنیا کے باقی ممالک بھی اپنی بزنس پالیسیوں پر دوبارہ غوروخوص کریں گے، برٹش ایئر ویز پاکستان کا نارتھ امریکہ اور یورپ کے ساتھ ساتھ دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ بھی ٹریول لنک مضبوط بنائے گی۔








