اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردی کارروائی میں جام شہادت نوش فرمانے والے جوانوں کے خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں، آج کا واقعہ انہی شہادتوں اور قربانیوں کا سلسلہ ہے، دشمن کی اسطرح کی بزدلانا کارروائیوں اور حرکات سے مسلح افواج اور قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، ہم بحیثیت …
دشمن کی بزدلاناکارروائیوں سے مسلح افواج اور قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردی کارروائی میں جام شہادت نوش فرمانے والے جوانوں کے خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں، آج کا واقعہ انہی شہادتوں اور قربانیوں کا سلسلہ ہے، دشمن کی اسطرح کی بزدلانا کارروائیوں اور حرکات سے مسلح افواج اور قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، ہم بحیثیت قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح دشمن کے سامنے کھڑے ہیں، پاکستان اور بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہیں اور ترقی کا یہ سفر رواں دواں رہے گا۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جتنی قربانیاں دیں دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی، ہم شہیدوں کے لہو کے قرض دار ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان ہر بین الاقوامی فورم پر بھارت کے مکروہ اور ناپاک عزائم کو بے نقاب کر رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا، دنیا کو بھارت کے خلاف ڈوزیئر دیا ہے کہ بھارت کس طرح دہشتگردوں کو سپانسر کر رہا ہے، پاکستان اس وقت جامع حکمت عملی پر گامزن ہے اور آگے چل کر پاکستان کی پوزیشن اور مضبوط ہوتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خاطرخواہ کامیابیاں حاصل کیں، ملک میں موجودہ صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے لیکن ہمیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، قومی سلامتی کے ادارے اور دفتر خارجہ اس حوالے سے موثر اور متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔








