کوئٹہ۔ 01 فروری (اے پی پی):اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے صوبے میں دہشت گردی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنانے پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ دہشت گردوں کا بیک وقت مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے کا مقصد صوبے میں خوف و ہراس پھیلانا اور امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ …
دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی قابلِ ستائش،عبدالخالق اچکزئی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 01 فروری (اے پی پی):اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے صوبے میں دہشت گردی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنانے پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ دہشت گردوں کا بیک وقت مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے کا مقصد صوبے میں خوف و ہراس پھیلانا اور امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنا تھا، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ کارروائی کے باعث دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے۔
کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے غیر معمولی جرات، اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور بے مثال قربانیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ بلوچستان کے امن سے کھیلنے والوں کے لیے یہاں کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر اس طرح کی ناکام کارروائیوں کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے دہشت گردی کے واقعات میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔







