اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی (آئی آئی یو آئی) کے دعوہ اکیڈمی کے زیرِ اہتمام سٹوڈنٹ فیسیلیٹیشن سینٹر میں ’’استقبالِ رمضان‘‘کے عنوان سے ایک روح پرور تعارفی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات اور عملے کی خواتین سمیت تقریباً 50 شرکاء نے شرکت کی۔تقریب کا اہتمام ایڈیشنل ڈائریکٹر اکیڈمکس اینڈ ایگزامینیشن نوشین سید کے تعاون سے کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نوشین …
دعوہ اکیڈمی کے زیرِ اہتمام سٹوڈنٹ فیسیلیٹیشن سینٹر میں رمضان کی آمد پر تعارفی نشست کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی (آئی آئی یو آئی) کے دعوہ اکیڈمی کے زیرِ اہتمام سٹوڈنٹ فیسیلیٹیشن سینٹر میں ’’استقبالِ رمضان‘‘کے عنوان سے ایک روح پرور تعارفی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات اور عملے کی خواتین سمیت تقریباً 50 شرکاء نے شرکت کی۔تقریب کا اہتمام ایڈیشنل ڈائریکٹر اکیڈمکس اینڈ ایگزامینیشن نوشین سید کے تعاون سے کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نوشین سید نے ماہِ رمضان کی روحانی اہمیت کو اجاگر کیا اور اسے تزکیہ نفس، صبر و ضبط اور تقویٰ کے حصول کا بہترین موقع قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک انسان کو اپنی اصلاح اور اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط بنانے کا سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔
ڈاکٹر فریال امبرین نے اپنے خطاب میں محاسبہ نفس، کردار سازی اور جنت کے حصول کے لئے عملی جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے طالبات کو تلقین کی کہ وہ رمضان المبارک کو اپنی روحانی و اخلاقی بہتری کا نقطۂ آغاز بنائیں۔ تقریب کے دوران خواتین اساتذہ اور طالبات کے لئے خصوصی رمضان کورس کا بھی اعلان کیا گیا جو پیر سے بدھ تک سٹوڈنٹ فیسیلیٹیشن سینٹر کے ویٹنگ ایریا میں منعقد ہوگا۔نشست کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی اور شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ وہ رمضان المبارک کا استقبال مکمل تیاری، عقیدت اور روحانی جوش و جذبے کے ساتھ کریں گی۔








