دفاعی تعاون پرپاکستان ملائیشیامشترکہ کمیٹی کا13واں دوروزہ اجلاس کوالالمپورمیںمنعقد ہوا

راولپنڈی۔ 4 مارچ (اے پی پی) دفاعی تعاون پرپاکستان ملائیشیامشترکہ کمیٹی کا13واں دوروزہ اجلاس کوالالمپورمیںمنعقد ہوا،سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر)اکرام الحق نے اس فورم میںپاکستانی وفد کی قیادت کی جس میں دونوںممالک کے مابین دفاعی تعاون شامل ہے ،سیکرٹری جنرل برائے ملائشین دفاع داتوحلیمی عبدالمناف نے اپنے ملک کی نمائندگی کی ،یہ اجلاس اس لیے خاص اہمیت رکھتا ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں وزیراعظم کے دورے کے دوران کئے جانیوالے …

راولپنڈی۔ 4 مارچ (اے پی پی) دفاعی تعاون پرپاکستان ملائیشیامشترکہ کمیٹی کا13واں دوروزہ اجلاس کوالالمپورمیںمنعقد ہوا،سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر)اکرام الحق نے اس فورم میںپاکستانی وفد کی قیادت کی جس میں دونوںممالک کے مابین دفاعی تعاون شامل ہے ،سیکرٹری جنرل برائے ملائشین دفاع داتوحلیمی عبدالمناف نے اپنے ملک کی نمائندگی کی ،یہ اجلاس اس لیے خاص اہمیت رکھتا ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں وزیراعظم کے دورے کے دوران کئے جانیوالے دفاعی تعاون میں وسعت کے فیصلہ کی پیروی کیلئے منعقد کیاگیا۔رسمی گفتگو سے قبل سیکرٹری دفاع نے ملائیشیا کے وزیر دفاع توآن حاجی محمدصابو،دفاع افواج کے چیف جنرل توآن سرزولکفی زینل عابدین اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کی اور دفاعی شعبہ میں دوطرفہ باہمی تعلقات پر بات چیت کی،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے معاملات،خطے میں امن وتحفظ اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے مسائل بھی زیر بحث آئے ،دونوں جانب کی سب کمیٹیوں نے گزشتہ اجلاس کی پیش رفت کی توثیق کی اور مزید تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میںدفاعی صنعت،فوجی تربیتی تعاون بھی شامل ہیں ،اس بات پر اتفاق کیاگیا کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بالخصوص دفاعی اہداف کے حصول پرتوجہ مرکوز کرینگے،پاکستانی وفد نے ساپورا بوسٹڈ ہیوی صنعت کارپوریشن اور ایرو(AERO)کے تمام یونٹس کا دورہ کیا۔

Leave a Reply