تہران ۔ 2 جنوری (اے پی پی) صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے دفاع وطن کے حوالے سے ملک کی ارمنی عیسائی برادری کی قربانیوں کو قابل قدر قرار دیا ہے۔نئے عیسوی سال کے آغاز پر صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی دفاع وطن کے لیے قربانی دینے والے عیسائی الفرڈ گبری کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ کو تحائف پیش کئے۔ الفرڈ گبری کے والدین سے بات چیت …
دفاع وطن میں عیسائی برادری کا کردار اہم ہے، ایران

مزید خبریں
تہران ۔ 2 جنوری (اے پی پی) صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے دفاع وطن کے حوالے سے ملک کی ارمنی عیسائی برادری کی قربانیوں کو قابل قدر قرار دیا ہے۔نئے عیسوی سال کے آغاز پر صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی دفاع وطن کے لیے قربانی دینے والے عیسائی الفرڈ گبری کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ کو تحائف پیش کئے۔ الفرڈ گبری کے والدین سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ملک کی عیسائی برادری نے اپنے مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر وطن کا دفاع کیا ہے۔ حسن روحانی نے کہا کہ بیٹے کا جدا ہو جانا آسان نہیں تاہم آپ کے بیٹے نے وطن کی راہ میں اپنی جان نثار کی ہے اور اسی چیز نے اس جدائی کو آپ کے لیے قابل تحمل بنا دیا ہے۔الفرڈ گبری میں صوبے گیلان غرب میں دہشت گردوں کے خلاف ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہو گیا تھا۔








