تہران ۔2مارچ (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ اسے اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے اور لڑائی جاری رہے گی۔شنہوا کے مطابق یہ بات ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکی نشریاتی ادارے (اے بی سی نیوز)سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جاری بڑے پیمانے کے فضائی حملوں کے خلاف اپنا دفاع کرنے کا مکمل …
دفاع کا حق حاصل ہے، مزاحمت جاری رکھیں گے، ایرانی وزیر خارجہ

مزید خبریں
تہران ۔2مارچ (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ اسے اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے اور لڑائی جاری رہے گی۔شنہوا کے مطابق یہ بات ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکی نشریاتی ادارے (اے بی سی نیوز)سے گفتگو کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جاری بڑے پیمانے کے فضائی حملوں کے خلاف اپنا دفاع کرنے کا مکمل حق حاصل ہے اور وہ مزاحمت جاری رکھے گا۔ا ن کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کے رہنما کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ایران کو جوابی کارروائی سے باز رہنے کا کہے، ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں اور ہمیں اپنے عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کا حق حاصل ہے۔








