دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا کی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ کشمیری نوجوان اپنے بنیادی حق حق خود ارادیت کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہا ہے اور طاقت سے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے کوشاں ہے جس میں نہ تو اسے ماضی میں کامیابی حاصل ہوئی اور …

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ کشمیری نوجوان اپنے بنیادی حق حق خود ارادیت کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہا ہے اور طاقت سے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے کوشاں ہے جس میں نہ تو اسے ماضی میں کامیابی حاصل ہوئی اور نہ ہی اب ہو گی،منگل کو ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اب صورت حال مختلف ہو چکی ہے،برہان وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی لہر آ چکی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو بار ہا عالمی سطح پر اجاگر کر چکا ہے اور کر بھی رہا ہے جس کا مقصد نہتے کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خود ارادیت دلوانا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کا تو مسئلہ ہی اور ہے اور یہ بات ہم کئی بار کہہ چکے ہیں بلکہ اقوام متحدہ سمیت اہم عالمی فورمز پر بھارت کے پاکستان میں مداخلت اور دہشت گردی و انتہا پسندی میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت بھی پیش کر چکے ہیں تاکہ بھارت کے مکروہ چہرے کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جا سکے۔

Leave a Reply