دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر بھارت کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں پر گہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ہمارے صبر و تحمل کو کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہئے، بھارتی مہم جوئی کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں، ہماری فوج کسی بھی جارحیت …

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر بھارت کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں پر گہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ہمارے صبر و تحمل کو کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہئے، بھارتی مہم جوئی کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں، ہماری فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے، ہم مناسب وقت اور مقام پر بھرپور جواب دیں گے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جلد افغانستان کا دورہ کریں گے، افغان سرزمین پر ٹی ٹی پی، داعش اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے محفوظ ٹھکانے پاکستان سمیت وسطی ایشیائ، ایران اور خطہ کیلئے خطرہ ہیں، بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا اشتعال انگیز بیان قابل افسوس ہے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر گزشتہ سال سے اب تک بلااشتعال سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، پاکستانی فورسز انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہیں لیکن اس کو ہماری کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیئے، ایل او سی او ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی مہم جوئی کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں، ہماری فوج کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے، ہم مناسب وقت اور مقام پر جواب دیں گے۔ ترجمان نے بنگلہ دیشی وزیراعظم کے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اشتعال انگیز ریمارکس انتہائی قابل افسوس ہیں، ایسے بیانات سہ فریقی معاہدہ 1974ءکی روح کے منافی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام عقیدے، ثقافت سب سے بڑھ کر انسانیت کے مشترکہ رشتوں سے منسلک ہیں۔ ترجمان نے افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے بیانات سے دوطرفہ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔