دنیابھر میں کورونا وائرس کی وبا سے33 لاکھ84 ہزار سے زائد اموات، متاثرین کی تعداد 16 کروڑ32 لاکھ سے متجاوز

115

واشنگٹن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو ۔16مئی (اے پی پی):بھارت، امریکہ اور برازیل سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ26 ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے اموات کی تعداد33لاکھ84 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ متاثرین کی تعداد16کروڑ32لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

اتوار کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد163219391ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک3384845 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کوروناکے فعال متاثرین کی تعداد17165099ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور میکسیکو ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔بھارت میں کورونا وائرس کے تین لاکھ26 ہزار سے زائد نئے مریضوں کے بعد ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 46 لاکھ 84 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مزید326098 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اس دوران4077 افراد مہلک وائرس سے دم توڑ گئے۔

بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد24684077 ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد270319 تک پہنچ گئی ہے۔ بھارت میں نئے یومیہ متاثرین کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے، ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد3618423 ہے۔ ریاست مہاراشٹرمیں مزید 960 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ریاست میںکورونا سے اموات کی تعداد 80512 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے اعتبار سے سب زیادہ متاثرہ ریاستوں میں مہاراشٹر، تامل ناڈو، کرناٹک اوراتر پردیش شامل ہیں۔ادھر امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد6 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ36 لاکھ95 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد33695916 اور 5997433 فعال متاثرین ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی دیگر ملک سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک6 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد4لاکھ 34 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد ایک کروڑ55لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کرگئی۔برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کے67009 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر15590613ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اس دوران وائرس سے متاثرہ2087 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔برازیل میںکورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد15590613ہے۔

وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد434852 ہے جبکہ مختلف علاقوں میں اس وقت کورونا وائرس کے1093365 فعال مریض ہیں۔