دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 48 لاکھ سے تجاوز کرگئی

واشنگٹن/نئی دہلی ۔ 21 جولائی (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 48 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اب تک اس مہلک وائرس سے چھ لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ملکوں میں اس وقت کورونا وائرس کے 5332338 فعال کیسز ہیں، مجموعی طور پر 14,876,330افراد کورونا وائرس …

واشنگٹن/نئی دہلی ۔ 21 جولائی (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 48 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اب تک اس مہلک وائرس سے چھ لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ملکوں میں اس وقت کورونا وائرس کے 5332338 فعال کیسز ہیں، مجموعی طور پر 14,876,330افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 613722 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے۔ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد39 لاکھ61 ہزار سے زیادہ ہے، ملک میں مہلک وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد 1967606ہے، حکام کے مطابق ملک کی کئی ریاستوں میںکورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص اس سال 22 جنوری کو ہوئی تھی۔ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3961429 متاثر ہوئے ہیں۔ ادھر لاطینی امریکی ملک برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد21 لاکھ 21 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک 80 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میںگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 20257 نئے کیسز درج ہوئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2121645 تک پہنچ گئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے632192 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 632 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 80251 ہوگئی ہے۔ دریں اثناء بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، ملک میں کورونا کی وبا سے اب تک 11لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 37148 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید587 افراد ہلاک ہوگئے جس مرنے والوں کی تعداد سے بڑھ کر 28099 ہوگئی ہے۔ بھارت میں اس وقت کورونا وائرس کے 403388 فعال کیسز ہیں۔ حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں مہاراشٹر ، تامل ناڈو، دہلی اور کرناٹک شامل ہیں۔