نوجوانوں کی تعلیم، روزگار اور بہتر مستقبل کے لیے عملی اقدامات میرے انتخابی منشور کا حصہ ہیں، نوابزادہ جمال رئیسانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا سب سے قیمتی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں، ان کی تعلیم، روزگار، ہنر اور بہتر مستقبل کے لیے عملی اقدامات میرے انتخابی منشور کا حصہ ہیں۔ یہ بات انھوں نے بدھ کو سراوان ہاؤس کوئٹہ میں حلقہ این اے 264 سریاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے معززین اور نوجوانوں کے …

کوئٹہ۔ 09 ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا سب سے قیمتی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں، ان کی تعلیم، روزگار، ہنر اور بہتر مستقبل کے لیے عملی اقدامات میرے انتخابی منشور کا حصہ ہیں۔ یہ بات انھوں نے بدھ کو سراوان ہاؤس کوئٹہ میں حلقہ این اے 264 سریاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے معززین اور نوجوانوں کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ملاقات کے دوران حلقے کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل بالخصوص نوجوانوں کو درپیش مشکلات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ نوجوانوں نے اپنے مسائل، تجاویز اور مستقبل سے متعلق اپنی توقعات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ میرا وعدہ ہے کہ حلقہ کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر متعلقہ فورم پر بھرپور آواز اٹھاؤں گا۔

 

مزید خبریں