دنیا بھر میںکورونا کے مہلک وائرس کے متاثرین کی تعداد 18 لاکھ سے تجاوز کرگئی، اموات کی تعداد 114,253ہوگئی اٹلی میں 19899، سپین میں17209 افراد لقمہ اجل بن گئے، امریکا میں 22115ہلاکتیں، برطانیہ میں اموات کی تعداد10612 ہوگئی

نیویارک/میڈرڈ/پیرس ۔ 13 اپریل (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا کے مہلک وائرس کیمتاثرین کی تعداد 18 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد 114,253 ہوگئی ہے۔ پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ اور برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دنیا بھر میںکورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔کورونا وائرس سے اٹلی میں 19899اور سپین میں17209 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔کورونا سے امریکا میں اب تک 22115ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ …

نیویارک/میڈرڈ/پیرس ۔ 13 اپریل (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا کے مہلک وائرس کیمتاثرین کی تعداد 18 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد 114,253 ہوگئی ہے۔ پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ اور برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دنیا بھر میںکورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔کورونا وائرس سے اٹلی میں 19899اور سپین میں17209 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔کورونا سے امریکا میں اب تک 22115ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں مصدقہ متاثرین کی کل تعداد 556044 ہے۔ امریکہ اموات کی تعداد کے حوالے سے سب سے آگے ہے جہاں 22 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 18 لاکھ سے زائد ہے جبکہ اب تک اس سے ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 لاکھ 48 ہزار جبکہ اموات ایک لاکھ 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد10612 سے تجاوز کرگئی ہے۔ یورپی ملک فرانس میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد14393 ہوگئی ہے۔ بھارت میں وائرس سے 331افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جان لیوا وائرس کورونا سے اب تک 2805892 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ چین میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 108 نئے کیس سامنے آئے ہیں جو کورونا مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہے۔ یہ گذشتہ پانچ ہفتوں میں چین میں کورونا وائرس کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے جن میں ایک بڑی تعداد ایسے افراد کی ہے جو بیرون ملک سے سفر کرکے آئے ہیں۔ قومی ہیلتھ کمیشن کے مطابق ان کیسز میں 98 ایسے تھے جو بیرونِ ملک سے آئے تھے۔ اس کے علاوہ 61 افراد ایسے بھی ہیں جن کے ٹیسٹ تو مثبت آئے لیکن ان میں علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔ اب تک چین میں مجموعی طور پر 82160 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ 3341 افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔ ادھر میکسیکو میں صحت کے حکام کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 442 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ کورونا وائرس سے 23 اموات ہوئیں۔ ملک میں اب تک 4661 متاثرین اور 296 اموات ہو چکی ہیں۔ گذشتہ ہفتے میکسیکو کے ڈپٹی وزیرِ صحت ہیوگو لوپیزگاٹیل نے کہا تھا کہ ملک میں اس 26 ہزار پانچ سو کورونا مریض موجود ہوسکتے ہیں۔