دنیا بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں اور بدامنی میں ملوث افغانیوں کے گرد گھیرامزید تنگ
دنیا بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں اور بدامنی میں ملوث افغانیوں کے گرد گھیرامزید تنگ

مزید خبریں
اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):دنیا بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں اور بدامنی میں ملوث افغانیوں کے گرد گھیرامزید تنگ ہو گیا، مختلف جرائم میں ملوث غیرقانونی مقیم افغان مہاجرین میزبان ممالک کیلئے سکیورٹی اورانتظامی چیلنج بنتے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ اورجرمنی نے قتل،منشیات اورانسانی سمگلنگ سمیت دیگرجرائم میں ملوث افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا۔ ترک،اخلاص نیوز ایجنسی اور افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق ترک سکیورٹی فورسز نے صوبہ آغدیر میں کارروائی کرتے ہوئے 5انسانی سمگلرز اور 11غیر قانونی افغان مہاجرین کوگرفتار کر کے اسلحہ برآمدکرلیا۔
افغان انٹرنیشنل کے مطابق 11غیرقانونی افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کیلئے ڈی پورٹیشن مراکز اور5کو پراسیکیوٹر کے دفتر منتقل کردیا گیا ، رواں سال کے پہلے 5ماہ میں ترکیہ سے16ہزار436 افغان مہاجرین کوگرفتار کیا جاچکا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق جرمنی جرائم کے مرتکب افغان شہریوں کے لئے ملک بدری کی پروازوں میں نمایاں طور پر اضافہ کرنے جارہا ہے۔ جرمن وزیرداخلہ کے مطابق حال ہی میں جرمنی نےسنگین جرائم میں سزایافتہ32افغان شہریوں کو افغانستان واپس بھیجا،مزید100افغانوں کو جلد ملک بدرکیاجائےگا ، عالمی سطح پر غیر قانونی افغان باشندوں کی گرفتاریاں اور ملک بدری، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے موقف کی تائید کرتی ہیں۔








