دنیا بھر میں محمد نام رکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ، امریکہ میں ٹاپ ٹین ناموں میں شامل

واشنگٹن ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) محمد نام کی مقبولیت ہر سال بڑھتی جارہی ہے۔امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ویب سائٹ بے بی سینٹر ڈاٹ کام کے عالمی ایڈیٹر انچیف لنڈا مرے نے بتایا کہ نومولود بچوں کے ناموں کے حوالے سے کی جانے والی حالیہ تحقیق کے مطابق امریکہ میں پہلی بار، روایتی طور پر دونوں عرب اور مسلم ناموں کو اب بچوں کے10 بڑے ناموں میں شامل کیا گیا ہے۔ لنڈا مرے نے مزید کہا محمد پوری دنیا میں بے بی سنٹر کے بچوں کے ناموں کی فہرست میں شامل ہو رہا ہے ، لہذا ہمیں معلوم تھا کہ یہ جلد ہی امریکہ کے ٹاپ 10 میں شامل ہوجائے گا ، اور اس کی مقبولیت ہر سال بڑھتی ہی جارہی ہے۔ بے بی سینٹر کی ٹاپ 100 کی فہرست اس ویب سائٹ پر رجسٹرڈ والدین کے لئے سن 2019 میں پیدا ہونے والے سیکڑوں ہزاروں بچوں کے ناموں پر مبنی ہے۔لڑکیوں کا سب سے مشہور نام صوفیہ ہے ، جو تمام مذاہب کے مابین ایک مشہور نام ہے۔