دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد4 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کرگئی، مختلف ممالک میں اب تک کورونا سے 90 لاکھ سے زائد افراد متاثر، امریکہ میں ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد ہلاکتیں، برازیل میں متاثرین کی تعداد 10لاکھ 87ہزار تک پہنچ گئی

واشنگٹن۔ 22 جون (اے پی پی) ، 22 جون (اے پی پی)دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد4 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ روز عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی یومیہ تعداد میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ہوا ہے۔ پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف ممالک میں اب تک کورونا سے 90 …

واشنگٹن۔ 22 جون (اے پی پی) ، 22 جون (اے پی پی)دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد4 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ روز عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی یومیہ تعداد میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ہوا ہے۔ پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف ممالک میں اب تک کورونا سے 90 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔دنیا کا اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 23 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ملک میں اب تک ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ برازیل متاثرین اور ہلاکتوںکی تعداد کے اعتبار سے دوسرے بڑا ملک ہے۔ برازیل میں متاثرین کی تعداد 10لاکھ 87ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق برازیل میں کورونا وائرس سے اب تک 50659 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں اب تک کورونا سے9,051,535 افراد متاثر اور 470,804 ہلاک ہوئے ہیںجبکہ فعال مریضوں کی تعداد 3,738,783 ہے۔ امریکہ میں افراد متاثرہ افراد کی تعداد 2356657 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں اب تک 122247 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ امریکہ میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 1254055 ہے۔ دریں اثناء عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ روز عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی یومیہ تعداد میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ہوا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں183020متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں۔ متاثرین میں سب سے زیادہ تعداد شمالی اور جنوبی امریکہ سے سامنے آئی ہے۔ اس سے قبل سب سے زیادہ متاثرین 18جون کو رپورٹ ہوئے تھے جن کی تعداد 181232 تھی۔