اقوام متحدہ ۔26اپریل (اے پی پی)پاکستان نے دنیا بھر میں پائیدار امن کے قیام کے لئے طویل عرصہ سے حل طلب تنازعات کی وجوہات پر توجہ مرکوز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پائیدار امن کے موضوع پر مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ پائیدار امن …
دنیا بھر میں پائیدار امن کے قیام کے لئے طویل عرصہ سے حل طلب تنازعات کی وجوہات پر توجہ مرکوز کی جائے، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا جنرل اسمبلی میں مباحثے کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔26اپریل (اے پی پی)پاکستان نے دنیا بھر میں پائیدار امن کے قیام کے لئے طویل عرصہ سے حل طلب تنازعات کی وجوہات پر توجہ مرکوز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پائیدار امن کے موضوع پر مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ پائیدار امن کے قیام کے راستے کا آغاز تنازعہ کی نوعیت اور اس کی وجوہات کے واضح ادراک سے ہوتا ہے ۔اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے پائیدار امن کے قیام کی اہمیت پر تو اتفاق کیا لیکن انہوں نے اس اتفاق رائے کو اس سلسلہ میں حقیقی پیش رفت میں تبدیل نہیں کیا۔مستقل سیاسی عمل کسی بھی تنازعہ کو حل کرنے کے کسی بھی مرحلے کی بنیاد ہونا چاہئے۔








