واشنگٹن/بیجنگ/نئی دہلی ۔ 6 مئی (اے پی پی) دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37لاکھ سے تجاوز کرگئی، اب تک2 لاکھ 58ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف ممالک میںکورونا وائرس اب بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ پوری دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3,728,126 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس …
دنیا بھر میں کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد 37لاکھ سے تجاوز کرگئی،2 لاکھ 58ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے

مزید خبریں
واشنگٹن/بیجنگ/نئی دہلی ۔ 6 مئی (اے پی پی) دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37لاکھ سے تجاوز کرگئی، اب تک2 لاکھ 58ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف ممالک میںکورونا وائرس اب بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ پوری دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3,728,126 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس سے اب تک 258,356 ہلاکتیںہوچکی ہیں۔ کووڈ 19 سے سب سے زیادہ اموات امریکہ میں ہوئی ہیں جہاں 72 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر برطانیہ نے اٹلی کو اموات میں پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب وہ اموات کے حوالے سے دوسرے نمبر پر آ گیاہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 72 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 72271 ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1237633 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 9لاکھ 64 ہزار سے زائد علاج ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 29501 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے اٹلی میں29315 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ تعداد سپین میں 25613، فرانس میں 25537، بیلجئیم میں 8016، برازیل میں 7921، جرمنی میں 6993، ایران میں 6340 اور ہالینڈ میں5185 ہے۔امریکہ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں نیویارک میں ہوئی ہیں جہاں اب تک ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ادھر لاطینی امریکی ممالک میں مہلک کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور خطے میں اب تک 15ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ خطے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 282000 ہوچکی ہے۔ سب سے زیادہ ہلاکتوں کے ساتھ برازیل سر فہرست ہے جہاں اب تک 7921 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں 114715 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ میکسیکو میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں اب تک 2271 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ لاطینی امریکی ملک ایکواڈور میں کورونا وائرس سے اب تک 1569 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارت میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں وبا سے اب تک 49391 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 1694 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔








