دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 5 کروڑ48 لاکھ تک پہنچ گئی، 13 لاکھ 24 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے

دنیا میں کورونا وائرس کی وبا سے30 لاکھ 58 ہزاراموات، متاثرین کی تعداد 14 کروڑ 35 لاکھ سے متجاوز
دنیا میں کورونا وائرس کی وبا سے30 لاکھ 58 ہزاراموات، متاثرین کی تعداد 14 کروڑ 35 لاکھ سے متجاوز

واشنگٹن، پیرس، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔16نومبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد5 کروڑ48 لاکھ تک پہنچ گئی، اس مہلک وائرس کے باعث اب تک 13 لاکھ24ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔پیرکوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد54818877 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک 1324530افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد15,353,441ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ13 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد11366379 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد4178917 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 251832 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد88 لاکھ45ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد8845617 ہے جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے41100 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید447 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد465929 ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 130109افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد58 لاکھ 63 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ 65 ہزار آٹھ سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14134نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد5863293 ہوگئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے405771 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید140افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 165811ہے۔ برازیل میں اب تک 5291511 سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19لاکھ81 ہزار ہوگئی، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے44 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 1981827 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق فرانس کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید302 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ فرانس میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 1797469ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے27228 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 44548 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ 139810افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔