نیویارک، لندن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔7جنوری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد18لاکھ91 ہزار تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد8 کروڑ 76 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد87640402 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1891692افراد لقمہ اجل بن چکے …
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے18 لاکھ 91 ہزار سے زائد اموات، متاثرین کی تعداد 8 کروڑ 76 لاکھ سے تجاوز کرگئی

مزید خبریں
نیویارک، لندن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔7جنوری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد18لاکھ91 ہزار تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد8 کروڑ 76 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد87640402 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1891692افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد22616784 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ18 لاکھ57 ہزارہوگئی جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ70 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد21857616 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد8463484 ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک تین لاکھ70 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 3 لاکھ 95 ہزار تک پہنچ گئی، ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 50 ہزار 3 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد10395938ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک150372افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد78 لاکھ74 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 99 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد7874539 ہے۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد199043 تک پہنچ گئی ہے۔دریں اثنا برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد28 لاکھ36 ہزار سے زائد ہوگئی، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے77 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد2836801 ہے۔ برطانیہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 77346 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد1413631ہے۔








