دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے21 لاکھ 50 ہزار اموات، متاثرین کی تعداد 10 کروڑ 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی

نیویارک، پیرس،نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔26جنوری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 21لاکھ50ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد10کروڑ2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ منگل کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد100286772ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2150203 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا …

نیویارک، پیرس،نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔26جنوری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 21لاکھ50ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد10کروڑ2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ منگل کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد100286772ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2150203 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد25821791 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد چار لاکھ31 ہزارسے تجاوز کرگئی جبکہ ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد2 کروڑ58 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد25861597 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد9812845 ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 431392 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں مسلسل کمی ہورہی ہے جبکہ مہلک وائرس سے ملک بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ53 ہزار6 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ بھارت میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد10677710ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد178101ہے۔ حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک153624افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد2 لاکھ17ہزار7 سوسے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد88 لاکھ72 ہزار تک پہنچ گئی۔ ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد8872964 ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد217712 تک پہنچ گئی ہے۔ دریں اثناءسپین میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوںکی تعداد 56 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ فرانس میں مہلک وائرس سے اب تک 73 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ سپین میں کورونا وائرس سے اب تک 26 لاکھ97 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سپین میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد3647463جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 56208 ہے، ملک میں اس وقت مہلک کورونا وائرس کے2490710 فعال مریض ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فرانس میںکورونا وائرس متاثرین کی تعداد30لاکھ53ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق فرانس میں مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد73ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد3057857تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد2766655 ہے۔ حکام کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک73494 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔