دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے28 لاکھ 18 ہزار سے زائد اموات، متاثرین کی تعداد 12 کروڑ 88 لاکھ سے متجاوز

53

نیویارک، نئی دہلی، میکسیکوسٹی، ریوڈی جنیرو ۔31مارچ (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 28لاکھ18 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد12کروڑ88 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

بدھ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد128895463ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میںاب تک2818303 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد22076531 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،

ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور میکسیکو ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ10 لاکھ97 ہزارسے زائد ہے، ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد5 لاکھ64 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد31097154 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد6946220 ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 564138 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ23586796 سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں اب تک23586796افراد کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد3 لاکھ18ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعدادایک کروڑ26لاکھ64 ہزار تک پہنچ گئی۔

ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد12664058ہے۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد318076 ہے جبکہ مختلف علاقوں میں اس وقت کورونا وائرس کے1271639فعال مریض ہیں۔

برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک11074483سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ برازیل میں اب تک 18082153افراد کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین لگادی گئی ہے۔ ادھر میکسیکو میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید807 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 2 لاکھ دو ہزار 6 سو سے زیادہ ہوگئی ہے۔

میکسیکو کی وزارت صحت کے مطابق اس دوران مہلک وائرس کے5068 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر2232910 ہوگئی ہے۔ میکسیکو میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد261021 ہے۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد202633 تک پہنچ گئی ہے۔

میکسیکو میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ1769256افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں اب تک 70 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا وائرس سے بچاو کے لئے ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ21لاکھ48 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، ملک میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ62 ہزار 502 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے کیسزمیں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے،

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 53480 سے زیادہ نئے کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ 354 افراد مہلک وائرس سے ہلاک ہوئے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد12148487ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد553933 ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اب تک162502افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ11432052افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 37 ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ سال نومبر کے بعد یہ ایک ہی دن میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ حکام کے مطابق اس دوران کورونا سے مزید155 افراد لقمہ اجل بن گئے۔