دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی، رپورٹ

پیرس۔ 19 ستمبر (اے پی پی)دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی، امریکہ میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 98597، برازیل میں 1 لاکھ 35793، بھارت میں 85 ہزار 619، میکسیکو میں 72 ہزار 803 جبکہ برطانیہ میں 41 ہزار 732 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، عالمی سطح پر مہلک وبا سے مجموعی طور پر 3 کروڑ سے زائد افراد …

پیرس۔ 19 ستمبر (اے پی پی)دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی، امریکہ میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 98597، برازیل میں 1 لاکھ 35793، بھارت میں 85 ہزار 619، میکسیکو میں 72 ہزار 803 جبکہ برطانیہ میں 41 ہزار 732 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، عالمی سطح پر مہلک وبا سے مجموعی طور پر 3 کروڑ سے زائد افراد متاثر اور 2 کروڑ سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں چین میں پھوٹنے والے کورونا وائرس سے عالمی سطح پر اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 57293 ہلاکتیں ریکارڈ کی جا چکی ہیں جبکہ 3 کروڑ 740255 افراد مہلک وبا کا شکار ہوئے ہیں، امریکہ وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں پر مجموعی طور پر 2 لاکھ کے قریب ہلاکتیں اور 69 لاکھ افراد وبا سے متاثر ہوئے ہیں، برازیل میں اب تک 1 لاکھ 35793، بھارت میں 85619، میکسیکو میں 72803 اور برطانیہ میں 41732 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، جرمنی میں اپریل کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ 2297 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ایران میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ ایران وزارت صحت نے کہا ہے کہ عوام کی جانب سے فیس ماسک کے استعمال میں کمی وبا میں اضافے اور اموات کا سبب ہے۔

مزید خبریں